حریم شاہ
حریم شاہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 28 دسمبر 1991ء (33 سال) پشاور |
عملی زندگی | |
پیشہ | طوائف ، ٹی وی پروڈیوسر |
درستی - ترمیم |
فضا حسین ، جسے اپنے اسٹیج نام حریم شاہ کے نام سے جانا جاتا ہے پاکستانی ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کی مشہور اور متنازع شخصیت ہے جو ٹک ٹوک پر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔ [1] [2] وفاقی وزیر شیخ رشید سے ان کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آنے کے بعد انھیں اپنی گفتگو پر شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑا۔ [3]
فضا حسین ضرار حسین شاہ کے گھر پیدا ہوئیں۔ ان کا تعلق مڈل کلاس فیملی سے ہے، والدہ ٹیچنگ کرتی ہیں اور والد سرکاری نوکری کرتے تھے، دونوں کا تعلق سرکاری اداروں سے تھا، چونکہ جس علاقے میں یہ رہتے تھے وہ پسماندہ علاقہ تھا حصول تعلیم کے لیے ہاسٹل میں رہیں اس دوران انھیں آزاد ماحول میسر آیا ، جو گھر میں ناممکن تھا، انھوں نے ایک دینی اسکول میں تعلیم حاصل کی انھوں نے اسلامیات میں ماسٹر ڈگری لے رکھی ہے اور اب جامعہ پشاور میں تقابل ادیان میں ماسٹر آف فلسفہ کی طالبہ ہیں۔ [4]
دسمبر 2019ء میں دبئی میں ایک مال کی افتتاحی تقریب میں انھیں ہراساں کیا گیا۔ [5] ایک پاکستانی عالم دین مفتی عبدالقوی کے ساتھ ان کے کافی سکینڈل منظر عام پر آ چکے ہیں، ایک ویڈیو میں حریم شاہ کا عبد القوی کو تھپڑ مارتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔[6]
حریم شاہ سیاسی طور پر پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ رہیں ان کے جلسوں میں جاتی رہیں اور عمران خان سے ملاقات بھی ہوئی، تاہم جون 2021ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر بلال شاہ سے شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر چرچا ہوا، [7] تاہم ستمبر 2021ء کے اواخر میں اس کی تصدیق ہوئی، بلال شاہ کا تعلق کراچی سے ہے،
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Hareem Shah: TikTok star sex scandal leaves Imran Khan government red-faced"۔ India Today۔ January 2, 2020 الوسيط
|first1=
يفتقد|last1=
في Authors list (معاونت) - ↑ "Tiktok Girl Hareem Shah Decides To Leave Pakistan"۔ UrduPoint
- ↑ "Hareem, Sheikh Rasheed 'live chat' video goes viral"۔ Nation.pk
- ↑ "Who is Hareem Shah, the Pak Pronstar viral for her Imran Khan connection?"۔ India Today۔ January 2, 2020 الوسيط
|first1=
يفتقد|last1=
في Authors list (معاونت) - ↑ "The Grapevine"۔ dawn.com۔ December 29, 2019
- ↑ مفتی عبد القوی اور حریم شاہ کا تنازع
- ↑ https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Entertainment/608248