حسن بن سفیان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ابو العباس حسن بن سفیان بن عامر بن عبد العزیز بن نعمان بن عطا شیبانی خراسانی نسوی (213ھ - 303ھ) ثقہ امام حدیث، مشہور "کتاب الاربعین" اور "المسند الکبیر" کے مصنف ہیں۔[1] [2] یہ ان کے ہم شہر امام ابو عبد الرحمٰن نسائی سے عمر میں بڑے تھے لیکن دونوں کی وفات ایک ہی سنہ میں ہوئی۔ یہ محدث ہونے کے ساتھ ساتھ فقیہ اور ادیب بھی تھے، ادب کا علم نضر بن شمیل کے شاگردوں سے حاصل کیا تھا اور فقہ کا علم ابو ثور بغدادی سے سیکھا تھا اور انھیں کے مذہب پر فتویٰ دیتے تھے۔

حاکم نیشاپوری نے لکھا ہے: "حسن بن سفیان خراسان کے محدث تھے، اپنے زمانے میں ثبات قدمی، کثرت علم، فہم، فقہ اور ادب میں سب سے نمایاں مقام رکھتے تھے۔ حسن بن سفیان کی وفات ماہ رمضان میں سنہ 303ھ میں ان کے گاؤں بالوز میں ہوئی، یہ شہر نسا سے تین فرسخ دور ہے۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "موسوعة الحديث : حسن بن سفيان بن عامر بن عبد العزيز بن النعمان بن عطاء"۔ hadith.islam-db.com۔ 29 سبتمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2021 
  2. tarajm.com https://web.archive.org/web/20210902080715/https://tarajm.com/people/27228۔ 02 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2021  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)
  3. "إسلام ويب - سير أعلام النبلاء - الطبقة السابعة عشر - الحسن بن سفيان- الجزء رقم14"۔ www.islamweb.net (بزبان عربی)۔ 06 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2021