حسین شاہ راشدی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
حسین شاھ راشدی
راشدی
تاریخ پیدائش: 15 مارچ 1938ء
جائے پیدائش: لاڑکانہ
تاریخ وفات: 15 اپریل 2007ء
جا‎ئے وفات: کراچی

سندھ کی علمی، ادبی اور سیاسی شخصیت۔ پیر حسین شاہ کا تعلق سندھ کے سیاسی، ادبی اور روحانی راشدی خاندان سے تھا وہ وفاقی وزیر اور سفیر پیر علی محمد راشدی کے فرزند تھے۔ لاڑکانہ کے گاؤں باہمن میں پیدا ہوئے، انہوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ ان کی سیاسی وابستگی پاکستان پیپلز پارٹی سے تھی اور 1994ء میں انہیں سینٹر منتخب کیا گیا۔

وہ سندھ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے نائب صدر، یونیسکو میں تعلیم پر ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور انہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چوالیسویں اجلاس میں شریک ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔کراچی میں ان کا انتقال ہوا۔