حلمہ نگاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
میموگرافی
ایک خاتون میمو گرام کراتے ہوئے

درجہ بندی اور بیرونی وسائل
آئی سی ڈی9 سی ایم 87.37  ویکی ڈیٹا پر (P1692) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
میش آئی ڈی
میڈلائن پلس

میموگرافی ، چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے لیے چھاتی کا معائنہ کرنے والا کم نوعیت کا ایکسرے ہے۔ [1] یہ ان لوگوں کا کیا جا تا ہے، جن میں علامات موجود ہوں یا جن کو اس جانچ کی ضرورت ہو۔ [1] اس کا مقصد ابتدائی مرحلے میں کینسر کا پتہ لگانا ہے، اس امید کے ساتھ کہ جلد علاج سے نتائج بہتر ہوں گے۔ [1] متعلقہ نتائج میں گانٹھ اور کیلشیم کے مضر ذخائر شامل ہیں۔ [1] اگر خدشات موجود ہوں تو مزید معلومات کے لیے طبی امیجنگ یا بایپسی کی جاتی ہے۔ [1]

2016 میں یو ایس پریوینٹیو سروسز ٹاسک فورس (یو ایس پی ایس ٹی ایف) نے 50 سے 74 سال کی عمر کی خواتین کے لیے ہر دوسال بعد میموگرافی کی سفارش کی تھی [2] امریکن کالج آف ریڈیولاجی 40 سال کی عمر سے سالانہ اسکریننگ تجویز کرتی ہے جبکہ امریکن کینسر سوسائٹی 45 سال کی عمر سے سالانہ اور 55 سال کی عمر میں ہر دو سال کے بعد کرنے کی تجویز کرتی ہے [3] [4] [5] کینیڈین ٹاسک فورس 50 سے 74 سال کی عمر کے درمیان ہر 2 سے 3 سال بعد میموگرافی کی سفارش کرتی ہے جبکہ یورپی کمیشن 50 سے 69 سال کی عمر کے درمیان اس کی سفارش کرتا ہے [6] [7]

اس میں جو خطرات شامل کیے جا سکتے ہیں ان میں، زیادہ تشخیص، اضطراب ، غیر ضروری سرجری اور تابکاری سے متاثرہ چھاتی کے کینسر میں تھوڑا سا اضافہ شامل ہیں۔ [2] ٹیسٹ کے نتائج میں غلطی ہونے کی صورت میں کینسرکا امکان نظر انداز بھی ہو سکتا ہے۔ [2] 2012 سے ہی یونیورسل اسکریننگ کی ضرورت پر سوال اٹھتے رہے ہیں، 2013 میں کوچران (تنظیم ) کو اپنی بے ترتیب آزمائشوں کے نتیجے میں کینسر کی کل اموات یا چھاتی کے کینسر سے ہونے والی اموات پر اسکریننگ کا کوئی اثر نہیں ملا۔ [8] ۔ [9] ریاستہائے متحدہ میں کم از کم 39 ملین سالانہ یہ ٹسٹ کیے جاتے ہیں۔ [10] ریاستہائے متحدہ میں اس ٹسٹ کی قیمت تقریباً 100 USD فی جانچ ہے - [11]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ "Mammograms | Office on Women's Health"۔ www.womenshealth.gov۔ 29 جولا‎ئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2022 
  2. ^ ا ب پ "Recommendation: Breast Cancer: Screening | United States Preventive Services Taskforce"۔ www.uspreventiveservicestaskforce.org۔ 07 جولا‎ئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2022 
  3. Monticciolo, Debra L.; Malak, Sharp F.; Friedewald, Sarah M.; Eby, Peter R.; Newell, Mary S.; Moy, Linda; Destounis, Stamatia; Leung, Jessica W.T.; Hendrick, R. Edward; Smetherman, Dana (September 2021).
  4. "ACS Breast Cancer Screening Guidelines"۔ www.cancer.org (بزبان انگریزی)۔ 09 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2022 
  5. "New American Cancer Society Breast Cancer Screening Guidelines Recommend Mammograms Start at 45"۔ www.breastcancer.org۔ 01 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2022 
  6. "Canadian Task Force on Preventive Health Care | Breast Cancer—Patient FAQ"۔ canadiantaskforce.ca۔ 25 جولا‎ئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2022 
  7. Peintinger, Florentia (2019)
  8. Gøtzsche PC, Jørgensen KJ (June 2013)
  9. "Mammography-leaflet; Screening for breast cancer with mammography" (PDF)۔ 05 ستمبر 2012 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2012 
  10. Center for Devices and Radiological Health (1 July 2022)۔ "MQSA National Statistics"۔ FDA (بزبان انگریزی)۔ 14 جولا‎ئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2022 
  11. Robert Langreth۔ "Too Many Mammograms"۔ Forbes (بزبان انگریزی)۔ 02 اگست 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2022