مندرجات کا رخ کریں

حیاتیاتی تنوع

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(حیاتی تنوع سے رجوع مکرر)

حیاتیاتی تنوع یا بایو ڈائیورسٹی (biodiversity) دو الفاظ پر مشتمل ہے جس کی تعریف یوں کی جا سکتی ہے کہ ”حیاتیاتی تنوع کرہ ارض پر پائی جانے والی انواع (Species) کے افراد کے مابین یا پھر مختلف انواع کے مابین پائے جانے والے تغییرات کے درجات کو کہا جاتا ہے“۔ یہ انواع مختلف جانداروں مثلاً بیکٹیریا، پروٹوزوا، الجائی، فنجائی، حیوانات اور نباتات کی صورت میں پائی جاتی ہیں۔

اہمیت

[ترمیم]

حیاتیاتی تنوع انسانوں کے لیے مختلف اقسام کی اشیا مثلاً ریشہ، تیل ، رنگ ، ربڑ، پانی، عمارتی لکڑی، کاغذ اور خوراک کی فراہمی کا ذریعہ ہے۔ نیز یہ غذائی اجزا کو دوبارہ قابل استعمال بنا کر ماحولیاتی نظام کو متوازن رکھنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے اور اس کے جنگلات کے ذریعے آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ حیاتیاتی تنوع نئی ادویات اور ان کے اجزائے ترکیبی کی دریافت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ قدرتی ذرائع سے حاصل کردہ ادویات تقریباً 80% انسانوں کے زیر استعمال ہیں۔ مزید برآں اس سے کسی بھی خطے کے ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہوتا ہے جو سیاحت میں فروغ کا باعث بھی بنتا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]