حیدر چوہدری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حیدر چوہدری (انگریزی: Haidar Chodhary) نے 1962ء میں پنجابی فلم چوہدری میں اسسٹنٹ فلم ڈائریکٹر کے طور پر شروع کیا اور 1963ء میں تیس مار خان نے اپنی پہلی فلم ڈائریکٹر کے طور پر شروع کیا۔ انھوں نے اپنی موت تک تک پنجابی فلموں کی زیادہ سے زیادہ تعداد بنا دی۔

فلم کیریئر[ترمیم]

ان کی پہلی فلم تیس مارخان تھی جس میں علائو الدین نے ٹائٹل رول کیا تھا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد حیدر چوہدری نے پلٹ کر نہیں دیکھا اور اس کے بعد کوئی سال ایسا نہیں گذرا جب انھوں نے دو یا تین فلمیں نہ بنائی ہوں۔ ان کی فلموں کی مجموعی تعداد 70 کے لگ بھگ تھی۔ ان میں سے بیشتر فلمیں نہ صرف تجارتی اعتبار سے کامیاب قرار پائیں بلکہ انھوں نے پانچ نگار ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات بھی حاصل کیے۔ حیدر چوہدری کی یادگار فلموں میں تیس مار خان، نوکر ووہٹی دا، دبئی چلو، سوہرا تے جوائی، قیمت، دلاری ، پہلوان جی ان لندن، پنڈ دلیراںدا، ناچے ناگن، بے قصور، ماں بیٹی، الف لیلیٰ، شوکن میلے دی، ہتھکڑی، چور سپاہی، مقدر، بدلے دی آگ، وارنٹ، خوشیااور ھوشیار کے نام سرفہرست ہیں۔

وفات[ترمیم]

9 مئی 1990ء کو پاکستان کے ہدایت کار حیدر چوہدری لاہور میں وفات پاگئے اور گڑھی شاہو کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

بیرونی روابط[ترمیم]