قانون بقائے مادہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 13:38، 12 ستمبر 2008ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: '''قانون بقائے مادہ''' یا '''بقائے کمیت''' <small>(انگریزی: Law of Conservation of mass)</small> قانون بقائے توانائی کی متر...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

قانون بقائے مادہ یا بقائے کمیت (انگریزی: Law of Conservation of mass) قانون بقائے توانائی کی مترادف ایک ہمہ گیر قانون ہے جسے کئی طرح سے بیان کیا جاسکتا ہے. مثلاً:

  • کسی نظام میں، اندرونی عملیات کے باوجود، مادّہ یا کمیت کی کُل مقدار مستقل رہتی ہے.
  • کسی بھی کیمیائی تعامل کے دوران، مادّہ نا تو فنا ہوتا ہے اور نا ہی پیدا ہوتا ہے.
  • کیمیائی تبدیلی سے پہلے تمام اشیاء کی کُل کمیت، کیمیائی تبدیل کے بعد والے اشیاء کی کُل کمیت کے برابر ہوتی ہے.
  • مادّہ کو نا تو ختم کیا جاسکتا ہے اور نا ہی اُس کی نوپیداوار ہوسکتی ہے.

سلیس زبان میں، قانون بقائے مادّہ کا بیان ہے کہ: ‘‘مادّہ یا کمیت کو نا ختم یا فنا کیا جاسکتا ہے اور نا ہی اُس کو پیدا کیا جاسکتا ہے، تاہم اس کی ترتیبِ نَو کی جاسکتی ہے’’.


مزید دیکھئے