کیمیائی تعامل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کیمیائی اشیاء کے آپس میں ملنے سے نئی کیمیائی اشیاء وجود میں آتی ہیں، اس عمل کو کیمیائی تعامل (انگریزی: chemical reaction) کہتے ہیں۔ کیمیائی تعامل میں تعامل کرنے والے عنصر یا مرکب کو متعامل (reactant) اور اس کیمیائی تعامل کے نتیجے میں بننے والے عنصر یا مرکب کو حاصل (product) کہتے ہیں۔ کیمیائی تعامل میں دو حصے ہوتے ہیں۔

  1. متعاملات
  2. حاصلات
متعاملات ----------> حاصلات

متعاملات ایک یا ایک سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں اسی طرح حاصلات بھی ایک یا ایک سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔ کیمیائی تعامل عموما کیمیائی تبدیلی سے پہچانا جاتا ہے۔ اس کے نتیجہ میں جو حاصلات بنتے ہیں ان کے کیمیائی خواص متعاملات سے الگ ہوتے ہیں۔

متوازن کیمیائی تعامل[ترمیم]

ایک ایسا تعامل جس کے سبھی متعامل اور بننے والے ماحصل یعنی دونوں جانب ہر ایک عنصر (element) کے جوہروں (atoms) کی تعداد مساوی ہو، متوازن کیمیائی تعامل (balanced chemical equation) کہلاتا ہے۔

کیمیائی تعامل کی اقسام[ترمیم]

1۔ یکطرفہ تعامل 2۔ دوطرفہ تعامل 3۔ عمل انگیزی تعامل

یکطرفہ تعامل[ترمیم]

ایسا تعامل جس میں کیمیائی تبدیلی صرف ایک رخ پر ہو رہی ہو۔


CaCO3 + 2HCl → CaCl2 + H2O + CO2

دوطرفہ تعامل[ترمیم]

ایسا تعامل جس میں کیمیائی تبدیلیی دونوں سمت میں ہو رہی ہو۔

اس مساوات میںA اورB مل کرC اور D بنا رہے ہیں اورC اورD مل کر A اورB بنا رہے ہیں۔

عمل انگیزی تعامل[ترمیم]

ایسا تعامل جس میں کیمیائی تبدیلی عمل انگیز کے ذریعہ ہو رہی ہو۔

متعاملات------عمل انگیز------حاصلات

عمل انگیزی تعامل میں عمل انگیز آخر میں ذیلی حاصل کے طور پر واپس مل جاتا ہے یہ کیمیائی تعامل کی رفتار کو بڑِھاتا ہے لیکن اس میں مدٰغم نہیں ہوتا۔

کیمیا کے لحاظ سے اقسام[ترمیم]

آسومیرایزیشن[ترمیم]

اس عمل میں کیمیائی مرکب اپنی ساخت کو دوبارہ سے ترتیب دیتے ہے لیکن ان

کی ایٹمی کمپوزیشن نہیں بدلتی۔

کیمیائی فزودگی[ترمیم]

اس عمل میں دو یا دو سے زیادہ عناصر یا مرکب آپس میں ملتے ہیں اور نیا پیچیدا مرکب یا عناصر بناتے ہیں۔

:N2 + 3 H2 → 2 NH3