بائیومیٹرک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 10:40، 9 جنوری 2009ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: '''حیات پیمائی''' <small>(biometrics)</small>، سے مراد مطالعے اور اطلاق کے دو مختلف میدان ہیں. پہلا، جو قدرے قدیم او...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

حیات پیمائی (biometrics)، سے مراد مطالعے اور اطلاق کے دو مختلف میدان ہیں. پہلا، جو قدرے قدیم اور حیاتیاتی مطالعات میں استعمال ہوتا ہے، وہ ہے حیاتیات میں معطیات کا اکھٹا کرنا، اُس کی تالیف، تجزیہ اور منظم کرنا ہے. حیات پیمائی، بطور حیاتیاتی سائنس یا حیاتی شماریات، کا مطالعہ بیسویں صدی کے اوائل سے کیا جارہا ہے.

ابھی حالیاً اور غیر متناسباً، اِس اِصطلاح کی معنی وسیع ہوگئی اور اِس میں ایسے طریقہ جات کا مطالعہ شامل ہوگیا جس میں ایک یا زیادہ خلقی (طبیعی یا سلوکی) خواص کی بنیاد پر انسانوں کی شناخت کی جاسکے.


کچھ محققین نے سلوکی حیات پیمائی کیلئے سلوک پیمائی (behaviometrics) کی اِصطلاح پیش کی ہے تاکہ دوسری سرگرمیوں کی مداخلت کے بغیر تجزیاتی کام جاری رکھا جاسکے.


حیاتی پیمائیات

چند حیات پیمائی خواص کی جماعت بندی

حیات پیمائشی خواص کو دو جماعتوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے، جیسا کہ بائیں طرف نقشے سے ظاہر ہے.

  • فعلیاتی خواص کا تعلق جسم کی ساخت سے ہے. بصمات سب سے پُرانا خاصہ ہے جو کہ سَو سال سے زیادہ عرصہ سے زیرِ استعمال ہے. چہرہ شناسی، دستی ہندسہ اور عین شناسی دوسری مثالیں ہیں.
  • سلوکی خواص کا تعلق کسی شخص کے سلوک یا رویّے سے ہے. پہلا خاصہ جس کا استعمال آج کل بہت زیادہ ہے، وہ ہے دستخط. اَور جدید رسائی آواز اور کلید ضربی حرکت کا مطالعہ ہے.






مزید دیکھئے