آواز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

آواز کی تعریف مختلف انداز میں کی جا سکتی ہے۔ بنیادی طور پر آواز دباؤ کی ایسی موجیں ہوتی ہیں جو کسی لچک دار واسطے میں سفر کر سکتی ہوں، جو گیس، مائع یا ٹھوس کی حالت میں ہو سکتا ہے۔ ایسی موجیں جن کے تعدد (frequency) کی حد 20 تا 20000 ہرٹز ہو وہ انسانی سماعت کی حس میں تحریک پیدا کرسکتی ہیں، یعنی ان کو سنا جا سکتا ہے۔

آواز کی رفتار[ترمیم]

آواز کی رفتار مختلف اجسام میں مختلف ہوتی ہے۔

ٹھوس اجسام[ترمیم]

ٹھوس اجسام میں آواز کی رفتار سب سے زیاده ہوتی ہے، کیوں کہ ٹھوس اجسام کے ذرات (atoms) آپس میں سب سے زیاده قریب ہوتے ہیں.