خامرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
انسانی خامرہ

خامرہ ،(انگریزی: enzyme)ایک ایسا حیاتیاتی سالمہ (molecule) ہے جو کیمیائی تعامل (chemical reaction) کی شرح (rate) کو تیز کرتا ہے۔ خامراتی تعامل (enzymatic reaction) میں تعامل شروع ہونے سے پہلے سالمہ (molecule) زیر خامرہ (substrates) کہلاتا ہے جو بعد میں کسی اور سالمے میں تبدیل ہو جاتا ہے جسے نتیجہ (product) کہتے ہیں۔ خلیے (biological cell) کے تقریباً تمام کیمیائی تعامل کو زندگی برقرار رکھنے کے لیے مطلوبہ شرح (rate) حاصل کرنے کے لیے خامرے کی ضرورت پڑتی ہے۔