مندرجات کا رخ کریں

خونی بواسیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خونی بواسیر اس تکلیف دہ مرض جسے  بواسیر کہا جاتاہے  کی ایسی حالت ہے جس میں بواسیر میں مبتلا مرد و عورت کو حاجت (پاخانہ ) کرتے ہوئے بہت درد ہوتاہے اور ساتھ مقعد سے خون بھی خارج ہوتاہے جو مرض میں شدت کی ایک اہم علامت تصور کی جاتی ہے۔ ۔کبھی تو خون  کا اخراج  پاخانہ کے ساتھ ہی ہوتا ہے اور کبھی پاخانہ کرنے کے تھوڑی دیر بعد  فورا بعد قطروں کے ساتھ ہوتاہے۔

خونی  بواسیر کے شکار مریض کو مقعد کے مقام پر شدید خارش، جلن اور  کبھی درد  کی شکایت  ہوجاتی ہے جس سے متاثرہ  کی طبیعت میں زیادہ الجھن اور بے چینی شروع ہوجاتی ہے ۔

خونی بواسیر کی علامات

[ترمیم]

خونی بواسیر میں بواسیر کے مسوں سے بتدریج خون کا اخراج ہوتاہے اور پاخانہ کرتے وقت بہت کوفت ہوتی ہے ۔

خونی بواسیر کے نتیجے میں خارج ہونے والا خون سرخ چمکدار رنگ کا ہوتاہے۔

کئی صورتوں میں قبض شدت کے ساتھ ہوتی ہے جس سے مریض کو بہت زیادہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

نقاہت ، درد، خارش اور ساتھ جلن ہوتی ہے جو بعض دفعہ بہت دردناک ہوجاتی ہے۔

مریض کو اپھارہ، تبخیر معدہ اور گیس ٹربل کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

خونی بواسیر کی وجوہات

[ترمیم]

خونی بواسیر اعصاب میں سوزش  پید اہونے کے باعث وجود میں آتی ہے  جب اعصاب سوزش ناک ہوجاتے ہیں تو مقعد کی رگیں سوجن سے پھول جاتی ہیں بوجہ سوزش مقعد سے پاخانہ کے بعد یا پاخانہ کے ساتھ ہی قطرہ قطرہ خون کا اخراج شروع ہوجاتاہے۔

غذائی بد پرہیزی ہی اس خونی بواسیر  کے مرض کی اہم وجہ تصور کی جاتی ہے۔خاص طور پر بڑا گوشت یعنی بیف (Beef) مرغن تیز مصالحہ دار اغٖذیہ ، پروٹین والی غذائیں انڈا، مچھلی کا بکثرت استعمال اس مرض کا باعث بن سکتاہے۔

خونی بواسیر کی  پیدائش کے اسباب

[ترمیم]

بواسیر خونی کی  پیدائش تین صورتوں میں ہوتی ہے جس میں پہلے نمبر پر بواسیر کی مادی صورت، دوسرے نمبر پر بواسیر کی کیفیاتی صورت اور تیسرے نمبر پر بواسیر کی نفسیاتی صورت۔

بواسیر کی مادی صورت

[ترمیم]

بواسیر کے مرض کی مادی صورت جو بواسیر کی  پیدائش کی 50 فیصد وجہ ہے اور یہ صورت معمول  کی استعمال کی جانے والی خوراک اور غذاؤں کے استعمال میں بدپرہیزی اور بے اعتدالی کی وجہ سے یا بے تحاشہ کھانے کیوجہ سے بڑھنے والے وزن کے سبب ہونے والی بواسیر   کی وجہ ہے۔

بواسیر کی کیفیاتی صورت

[ترمیم]

بواسیر کی کیفیاتی صورت سے مراد گرمی یا سردی اور خشکی یا تری کے ماحول کی وجہ سے لاحق ہونے والی بواسیر ہے تقریبا 25 فیصد بواسیر کے  پیدا ہونے کا سبب بواسیر کی کیفیاتی صورت مانی جاتی ہے۔

بواسیر کی نفسیاتی صورت

[ترمیم]

بواسیر کی نفسیاتی صورت سے مراد ڈپریشن ،ذہنی تناؤ، غمگین کیفیت، المیہ،غصہ اور اسی جیسی دماغی سوچ و نفسیاتی مسائل کی وجہ سے لاحق ہونے بواسیر ہے اور دنیا میں تقریبا 25 ہونے والی بواسیر کی وجہ نفسیاتی صورت ہے۔