مندرجات کا رخ کریں

دائرۃ المعارف بریٹانیکا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دائرۃ المعارف بریٹانیکا
Britannica's logo of a blue thistle
Britannica's thistle logo
مصنفبمطابق 2008، 4,411 مصنفیں
مصورکئی،لیکن ابتدا اینڈریوبل نے کی
ملکسکاٹ لینڈ (1768–1900)
امریکا (1901–تاحال)
زبانانگریزی
موضوععمومی معلومات
صنفحوالہ دائرۃ المعارف
اشاعت
ناشردائرۃ المعارف بریطانیکا انکارپوریشن
ویب گاہ
تاریخ اشاعت
1768–2010 (طبع زاد)
طرز طباعت32 جلدیں، مجلد (15ویں طباعت، 2010); اب صرف یہی دستیاب ہے۔ ڈیجیٹل
صفحات32,640 (15ویں طباعت، 2010)
متندائرۃ المعارف بریٹانیکا ویکی ماخذ پر
29ویں اشاعت کا اشتہار

دائرۃ المعارف بریٹانیکا (انگریزی: British Encyclopaedia، لاطینی:Encyclopædia Britannica) ایک انگریزی زبان کا عمومی معلومات پر مشتمل دائرۃ المعارف ہے۔2010ء میں اسے شائع کرنے والے ادارے نے اعلان کیا تھا کہ، 2012ء کے بعد اس کی کاغذی طباعت بند کر دی جائے گئی۔ یہ سو سے زیادہ مرتبہ ترمیم شدہ حالت میں شائع ہوا، اسے 4،000 شخصیات نے لکھا، جن میں سے 101 نوبل انعام یافتہ اور 5 امریکی صدور بھی شامل تھے۔

بریطانیکا انگریزی زبان کا سب سے پرانا دائرۃ المعارف ہے جو اب بھی پیش کیا جا رہا ہے۔ پہلی بار ایڈنبرا، اسکاٹ لینڈ سے 1768ء سے 1771ء کے دوران میں تین جلدوں میں شائع کیا گيا۔ دائرۃ المعارف میں اضافہ کیا گيا اور دوسری طباعت دس (10) جلدوں میں اور چوتھی طباعت بیس (20) جلدوں میں (1801ءتا1810ء) چھپی۔ ایک علمی کام کی حثیت سے اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے سبب جلدی ہی نامور مصنفین کو بھرتی کیا گيا۔ نویں (1875–1889) اورگیارہ ویں (1911) طباعت اپنی ادبی و علمی انداز کی بدولت تاریخ ساز دائرۃ المعارف ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]