دریائے جیحوں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
دریائے جیحوں اور دریائے سیحوں کا نقشہ

آمو دریا وسط ایشیا کا سب سے بڑا دریا ہے جبکہ یہ دریائے جیحوں بھی کہلاتا ہے۔ پامیر کے پہاڑوں سے نکلنے والے اس دریا کی کل لمبائی 2400 کلومیٹر (1500 میل) ہے اور یہ افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان سے ہوتا ہوا بحیرہ ارال میں گرتا ہے۔ اس میں پانی کا سالانہ اخراج 55 مکعب کلومیٹر ہے۔

اس دریا کو افغانستان اور تاجکستان، افغانستان اور ازبکستان اور افغانستان اور ترکمانستان کے درمیان سرحد کا قرار دیا گیا ہے۔