دریائے کندر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دریائے کندر بلوچستان، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ کوہ سلیمان پر پگھلنے والی برف کے پانی سے بنتا ہے۔ یہ بلوچستان کے ضلع ژوب سے گذر کر دریائے گومل میں جا گرتا ہے۔ یہ ضلع ژوب کے دو اہم نکاسی آب کے راستوں میں سے ایک ہے۔ یہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان، کچھ فاصلے تک سرحد بناتا ہے۔ دیگر ذیلی ندیوں میں باسکان اور سوراب قابل ذکر ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]