دھرو پانڈو اسٹیڈیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دھرو پانڈو اسٹیڈیم
مقامپٹیالہ، بھارت
تاسیس1926
گنجائش10,000
ملکیتپنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن
مشتغلپنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن
متصرفپنجاب کرکٹ ٹیم
ماخذ: http://www.espncricinfo.com/ci/content/ground/58368.html Cricinfo

دھرو پانڈو اسٹیڈیم پٹیالہ ، بھارت میں ایک کرکٹ گراؤنڈ ہے۔ اس گراؤنڈ کو پہلے راجندر جمخانہ کلب یا بارہ داری گراؤنڈ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ یہ گراؤنڈ پنجاب کرکٹ ٹیم کا ہوم گراؤنڈ ہے۔ یہ گراؤنڈ 69 اول درجہ میچوں کی میزبانی کر چکا ہے۔ [1] جنوبی پنجاب کے زیادہ تر ہوم گیمز دھرو پانڈو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے۔ یہ گراؤنڈ پنجاب کے قدیم ترین میدانوں میں سے ایک ہے۔ 2014ء میں، اسٹیڈیم نے پنجاب اور ہریانہ کے درمیان 17 سال کے بعد اپنے پہلے اول درجہ میچ کی میزبانی کی۔ [2] اسٹیڈیم کا نام بھارت کے بہترین نوجوان کرکٹ کھلاڑی دھرو پانڈو کے نام پر رکھا گیا ہے جو 1992ء میں ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "The Home of CricketArchive"۔ cricketarchive.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اگست 2019 
  2. "Ranji returns to Patiala after a gap of 17 years"۔ Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ 2014-12-05۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اگست 2019