مندرجات کا رخ کریں

دیومالائی کہانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دیومالائی کہانی اصنافِ لوک ادب میں سے ایک ہے۔ اس نوع کی کہانیوں میں دیویوں اور دیوتاؤں کے قصے ہوتے ہیں جن کا تعلق براہ راست مذہبی اعتقادات سے ہوتا ہے۔ ان قوموں اور قبیلوں کے مذہب یا عقائد میں دیو مالائی تصورات و خیالات کا عمل و دخل ہوتا ہے، یہ کہانیاں ان میں بہت مشہور و مقبول ہوتی ہیں۔

بھارتی اور پاکستانی دیومالائی کہانیاں

[ترمیم]

دنیا کے کئی ملکوں اور تہذیبوں کی طرح بھارت اور پاکستان میں کافی خوب صورت وادیاں، بلند و بالا پہاڑ، بہتے جھرنے، دریاؤں اور تاریخی طور پر پائے جانے والے مقامات ہیں۔ ان میں سے بہت سے مقامات سے جڑی کچھ ایسی افسانوی کہانیاں بھی ہیں جو دیومالائی ہیں۔ اس کے بارے میں محققین کی رائے ہے کہ ہو سکتا ہے ان دیومالائی کہانیوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہو جس کا گمان غالب ہے لیکن یہ کہانیاں سننے اور پڑھنے والوں کو پر صدیوں سے اثر انداز کرتی آئی ہیں۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "آرکائیو کاپی"۔ 19 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2018