دی نیو یارکر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نیو یارکر جریدے کا ایک سرورق، 2004ء

دی نیو یارکر (انگریزی: The New Yorker) رپورتاژ، تبصروں، تنقید، مضامین، افسانوں، طنز نگاری، خاکہ نگاری اور شاعری پر مشتمل ایک امریکی جریدہ ہے جسے کوندے ناست پبلیکیشنز شایع کرتا ہے۔ 1920ء کی دہائی میں ایک ہفت وار جریدے کی حیثیت سے شروع ہونے والا یہ جریدہ سال میں 47 شمارے جاری کرتا ہے جن میں سے 5 شمارے دو ہفتوں کے دورانیے کا احاطہ کرتے ہیں۔ پہلا شمارہ 21 فروری 1925ء کو شایع ہوا تھا۔

حالانکہ اس کے تجزیے اور واقعے زیادہ تر نیو یارک شہر کی ثقافتی زندگی کی عکاسی کرتے ہیں، لیکن نیو یارکر نیو یارک شہر سے باہر بھی قارئین کی بڑی تعداد کا حامل ہے۔ یہ مقبول عام ثقافت اور امریکہ کے متعلق تبصروں، افسانوں اور ادبی تجزیوں کی شمولیت کے ذریعے جدید ادب پر توجہ، حقائق کی درستی اور مسودے کی تدوین کی سخت حکمت عملی، عالمی سیاست اور سماجی مسائل اور سب سے زیادہ ہر شمارے کے سرورق پر خاکے کے باعث معروف حیثیت رکھتا ہے۔

فی شمارہ تعداد اشاعت 10 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Top 100 ABC magazines by average circulation 2006, First Six Months 2006"۔ 23 اپریل 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2009 

بیرونی روابط[ترمیم]

نیو یارکر جریدے کی باضابطہ ویب گاہ