مندرجات کا رخ کریں

ذھان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ذھانی سے رجوع مکرر)

ذھان (Psychosis) کی اصطلاح ایسے نفسیاتی امراض کے لیے استعمال کی جاتی ہے کہ جن میں اضطراب عقلی اس حد تک موجود ہو کہ اس شخصیت کی حقیقت کا ادراک کرنے کی عقلی صلاحیت، روزمرہ زندگی کی بات چیت اور معاشرے سے تعلقات متاثر ہو چکے ہوں۔ اگر ایسے مریض کا اختبار حقیقت (Reality Testing) کیا جائے اس میں متعدد نقائص اور غیر معمولی باتیں سامنے آسکتی ہیں۔ طب کی چند کتب کے مطابق ذھان کو نفسیاتی امراض کی دو بڑی اقسام میں سے ایک تسلیم کیا جا سکتا ہے، دوسری قسم کو عصاب (Neurosis) کہتے ہیں۔

وجہ تسمیہ

[ترمیم]

چونکہ یہ امراض ذھن (Mind) کو متاثر کرتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ ذھن خود بیمار ہو جاتا ہے اسی وجہ سے ان کو ذھان کہا جاتا ہے اور اس کی جمع ذھانات کی جاتی ہے۔ اصل میں تاریخی طور پر ان امراض کو اعصاب کو متاثر کرنے والے نفسیاتی امراض (جیسے تشویش) وغیرہ سے الگ شناخت کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا جنہیں اعصاب کی وجہ سے عصاب کا نام دیا گیا۔