رابعہ عاشق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سہولیات کا فقدان تو ہے لیکن نیک ارادہ اور عزم کسی راسرے کی دیوار نہیں بنتے: رابعہ عاشق

رابعہ عاشق (پیدائش:15 اپریل 1992ء [1] لاہور) ایک پاکستانی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ ہے۔ رابعہ عاشق نے 800 میٹر میں زبردست بہتری دکھائی لیکن 2:10:65 کی ذاتی بہترین کارکردگی کے باوجود کوئی بھی تمغا حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ اس پر رابعہ عاشق کا کہنا ہے کہ ان دو راؤنڈز میں، میں نے اپنی ذاتی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو واقعی میرے لیے اہم ہے کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ میرے کھیل میں بہت بہتری آئی ہے اور تمام محنت اب رنگ لے رہی ہے،" رابعہ نے کہا سہولیات کا فقدان تو ہے لیکن نیک ارادہ اور عزم کسی راسرے کی دیوار نہیں بنتے۔

رابعہ عاشق نے پاکستان کے وقت 2:08:65 کا ریکارڈ توڑنے کی اپنی نگاہیں قائم کر لی تھیں جو پاکستان کی۔معروف ایتھلیٹ بشریٰ پروین نے قائم کیا تھا، جو اب رابعہ کی کوچ بھی ہیں۔ دریں اثنا، رابعہ عاشق ایک بار پھر بڑی مایوسی کا شکار ہیں کیونکہ انھوں نے 100 میٹر کی دوڑ 10.7 سیکنڈز کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ وہ مسلسل سیکھنے کے عمل کا حصہ ضرور ہیں لیکن مواقع کم۔ہونے سے ان۔کو اپنی صلاجیتوں کے استعمال کی کمی کا شدید احساس ہے۔

رابعہ عاشق قومی مقابلوں میں واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی نمائندگی کرتی ہیں

رابعہ عاشق قومی مقابلوں میں واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی نمائندگی کرتی ہیں۔ [2] اور ان کو لندن میں 2012ء کے سمر اولمپکس کے لیے وائلڈ کارڈ سے نوازا گیا جہاں اس نے 800 میٹر میں مقابلہ کیا تاہم ایک دباو کی کیفیت میں جو صاف ظاہر ہو رہا تھا وہ راؤنڈ ون کے چوتھے ہیٹ میں چھٹے نمبر پر رہی۔ 2011ء میں پنجاب اسٹیًیم لاہور میں منعقدہ قومی ایتھلٹکس مقابلوں میں اس نے واہڈا کی کارکردگی بیت نمایاں تھی کونکہ اس نے آرمی کے 7 کے مقابلے میں 13 میڈل حاصل کیے تھے اظہر عباس،رضیہ سلطانہ،علی محمد اور رابعہ عاشق واپڈا کی اس برتری کے معمار تھے جنیوں نے ہیمر تھرو میں بہترین کارکردگی پیش کی۔

دنیا بھر سے متعدد ممالک نے اپنے اپنے دستے بھی روانہ کیے جن میں پاکستان کی جانب سے ریسکیو ٹیم بھی شامل تھی

800 میٹر میں اس کا 2012ء میں ریکارڈ 2:10:65 [3] اور 5000 میٹر کا ریکارڈ 2012ء میں ہی 19:04.00 رہا۔ [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Rabia Ashiq آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ all-athletics.com (Error: unknown archive URL) all-athletics.com Retrieved 18 July 2012
  2. ^ ا ب Rabia sets up new record as WAPDA lift trophy 21 May 2012 The News. Retrieved 18 July 2012
  3. Zeenat grabs a shot put bronze 12 May 2012 The Express Tribute. Retrieved 18 July 2012