راب اسکول میں گولی باری
راب اسکول میں گولی باری (انگریزی: Robb Elementary School shooting) ریاستہائے متحدہ امریکا کی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول جس کا نام راب اسکول ہے، وہاں 24 مئی 2022ء کو ایک شخص کی خوں ریز گولی باری کو کہا جاتا ہے جس سے کم از کم 21 طلبہ ہلاک ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ 18 سالہ نوجوان نے طلبہ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں 7 سے 10 سال کے درمیان تھیں۔ یہ سبھی گریڈ 2، 3 اور 4 کے طالب علم تھے۔ امریکی حکام کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق بندوق بردار راب ایلیمنٹری اسکول میں ہاتھ کی بندوق اور رائفل کے ساتھ داخل ہوا۔ کہا جا رہا ہے کہ حملہ آور سان انتونیو کا رہائشی تھا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے اس واقعے کے بعد کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو فائرنگ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ بائیڈن ایشیا کے پانچ روزہ دورے سے واپس لوٹ رہے ہیں۔[1]
یہ حملہ 2012ء میں وقوع پزیر سینڈی ہوک اسکول گولی باری کے بعد امریکی تاریخ میں سب سے خطر ناک خوں ریزی تھی۔[2]
یہ سال 2022ء میں اسکول کے میدان میں ہونے والی 27 ویں گولی باری ہے جو ریاستہائے متحدہ امریکا میں ہوئی ہے۔[3]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ https://urdu.news18.com/news/international/america-21-children-killed-in-texas-school-shooting-snm-415990.html
- ↑ Lazaro Gamio، Shawn Hubler (مئی 24, 2022)۔ "Texas Massacre Is the Second-Deadliest School Shooting on Record"۔ دی نیو یارک ٹائمز۔ اخذ شدہ بتاریخ مئی 24, 2022
- ↑ Jaclyn Diaz (May 24, 2022)۔ "27 school shootings have taken place so far this year"۔ NPR (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ مئی 25, 2022