راحت اللہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
راحت اللہ
کرکٹ کی معلومات
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم گیند باز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 3
رنز بنائے 5
بیٹنگ اوسط 1.25
100s/50s 0/0
ٹاپ اسکور 5
گیندیں کرائیں 555
وکٹ 16
بالنگ اوسط 19.00
اننگز میں 5 وکٹ 0
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 4/57
کیچ/سٹمپ 0/0
ماخذ: CricketArchive

راحت اللہ (پیدائش: 23 جون 1989ء) | (انتقال: 11 فروری 2008ء) ایک پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر تھا۔دائیں ہاتھ کے سیم بالر راحت اللہ نے 2007-08 قائداعظم ٹرافی میں اپنے آبائی شہر پشاور کے لیے 3میچ کھیلے۔ وہ اس سے قبل پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں جس کے ساتھ انھوں نے آسٹریلیا اور بھارت دونوں کا دورہ کیا۔

انتقال[ترمیم]

11 فروری 2008ء کو وہ ارباب نیاز اسٹیڈیم جا رہے تھے جہاں وہ شمال مغربی سرحدی صوبے کے دستے میں شامل ہونے والے تھے جب انھیں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

حوالہ جات[ترمیم]