ربطہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
نستعلیق میں حرف ' ب ' کے ربطات؛ ب (حرف) اور ربطہ میں فرق کے لیے مضمون دیکھیے۔

ربطہ (جمع: ربطات / انگریزی ligature) کسی بھی تحریر (دستی یا آلاتی) میں ان لکیروں یا خطوط کو کہا جاتا ہے کہ جو کسی لفظ میں ملنے والے دو حروف کو آپس میں جوڑتی ہیں۔ اسی بات کو خطی تخطیط یا شمارندی تحریر کے اعتبار سے یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ ان آلاتی تحریروں میں ایک اصطلاح ترسیمہ (grapheme) استعمال ہوتی ہے جس سے مراد اپنا ایک الگ تشخص رکھنے والی کوئی لکیر ہوتی ہے؛ مثال کے طور پر ' آ ' اور ' ان ' کے الفاظ میں سے دونوں میں دو عدد ترسیمے موجود ہیں اور جب ان ترسیموں کو آپس میں ملانے کی ضرورت پیش آتی ہے تو اس ملانے والی لکیر کو ربطہ کہتے ہیں۔ گویا اگر غ اور م کے ترسیموں کو آپس میں جوڑ کر لفظ غم بنایا جائے تو غ کی شکل جس مقام پر تبدیل ہو کر م سے جڑے گی وہ جگہ ربطہ کہلائے گی؛ لیکن عموما اس غ (یعنی اس کی تبدیل شدہ مکمل شکل) کو بھی ربطہ کہہ دیا جاتا ہے جبکہ بعض کتب و جرائد میں غ اور م کی کو ملانے والی شکل ربطہ کہی جاتی ہے؛ مزید تفصیل مضمون کے کسی قطعے میں درج ہے؛ فی الحقیقت اس بات کا انحصار اس نظام کے تقطعِ ربطات (ligature sigmentation) پر ہوتا ہے۔

کہاں سے کہاں تک؟[ترمیم]

Heyrabtah.png

کسی تحریر یا (خطاطی) میں جوڑے جانے والے حروف میں ایک ربطہ کہاں شروع ہوتا ہے اور کہاں ختم ہوتا ہے؟ اس بات کا تعلق خطاطی کے انداز پر ہوتا ہے۔ متعدد زبانوں (جیسے رومن ابجد سے لکھی جانے والی) میں اس بات کا فیصلہ نسبتاً آسان آتا ہے کہ کہاں سے کہاں تک اور کس شکل کا ربطہ استعمال ہوا؛ لیکن خمدار اندازِ تحریر (چینی، عربی، جاپانی وغیرہ) اور حروف کو جوڑ کر لکھی جانے والی (فارسی، اردو، عربی وغیرہ) زبانوں میں یہ ربطہ کی شکل و صورت اپنے سے آگے یا پیچھے جڑنے والے حرف یا انداز خطاطی پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔

حرف و ترسیمہ و ربطہ تمیز[ترمیم]

علم شمارندہ میں حرف سے مراد ایک ایسی معنائی اکائی (semantic unit) کی ہوتی ہے جو اس متعلقہ زبان کے ایک بنیادی اور آزاد ابجد کے طور پر شمارندے کی حافظے میں رکھی جاسکتی ہو۔ ترسیمہ وہ خط یا لکیر (سیدھی یا خمدار یا پیچدار) ہوا کرتی ہے کہ جو یا تو ایک حرف پر بھی مشتعمل ہو سکتی ہے یا ایک سے زیادہ حروف پر بھی مشتعمل ہوسکتی ہے۔ یعنی اگر سادہ انداز میں کہا جائے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ ایک حرف ہمیشہ ایک ترسیمہ بھی ہوتا ہے جبکہ ایک ترسیمہ ہمیشہ ایک حرف نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک یا ایک سے زیادہ حرف کو جوڑ کر کھینچی گئی ایک لکیر ہوتی ہے۔ اور ربطہ ان الفاظ کی جڑنے والی سیاقی حساس (context sensitive) شکل کو کہا جاتا ہے۔ پھر حروف اور ربطات سے مل کر بننے والے ترسیموں کے ایک جیسے انداز کے گروہ کو نویسہ (font) کہا جاتا ہے۔

تعداد ربطات و آلاتی تحریر[ترمیم]

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=ربطہ&oldid=730616’’ مستعادہ منجانب