رحیم یار خان ادبی فورم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


تعارف

رحیم یار خان ادبی فورم سوسائٹی ایکٹ مجریہ 1860 کے تحت رجسٹرڈ ایک غیر سیاسی اور خود مختار ادبی و ثقافتی فورم ہے جس کا قیام 15 اکتوبر 2012کو عمل میں آیا۔ اس فورم کے بانی و صدر معروف شاعر، ادیب اور سماجی کارکن جبار واصفؔ ہیں۔ اس فورم کے قیام میں پروفیسر عمران بشیر، پروفیسر عارف ایوب اور رحیم یارخان کے معروف صحافی جاوید اقبال کا خصوصی فکری تعاون شامل ہے۔ رحیم یار خان ادبی فورم (رجسٹرڈ) ادب و ثقافت کے فروغ اور ترویج کے علاوہ ادب او ر ادیب، فن اور فنکار کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کام کرتا ہے۔ ادبی و ثقافتی تقریبات کے انعقاد کے علاوہ ضلعی انتظامی اداروں کے ساتھ مل کرمعاشرے سے تشدد کے خاتمے، رواداری کے فروغ اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنا عملی کردار ادا کرنا بھی فورم کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔

رکن ادبی و ثقافتی تنظیمیں

رحیم یار خان ادبی فورم (رجسٹرڈ) کی رکن اور اتحادی ادبی تنظیموں انجمن فروغِ ادب،ناصر کاظمی سوسائٹی، بزمِ مشرق، بزمِ حمد و نعت، ارتکاز، فروغِ فکرِ صوفیا ادبی سوسائٹی، سُر سنگت، وکلأ ادبی سوسائٹی، صادق آباد سوسائٹی آف لٹریچر اینڈ کلچر اور الفلاح ادبی فائونڈیشن شامل ہیں۔

رکنیت کا حصول /اخراج

ادبی و ثقافتی تنظیموں کے علاوہ شاعر، ادیب، قلمکار، فنکار، گلوکار، مصوریعنی فنونِ لطیفہ کی کسی بھی شاخ سے وابستہ افراد اور علم و ادب سے دلچسپی رکھنے والے ضلع رحیم یار خان کے ادب پرور اور تعلیم یافتہ مرد و خواتین شہری فورم کے صدر اور جنرل کونسل کی حتمی منظوری سے فورم کی جنرل رکنیت حاصل کر سکتے ہیں۔ رکنیت حاصل کرنے کے لیے آن لائن درخواست فارم http://rykadabiforum.com/membership-form[مردہ ربط] ویب سائٹ پر موجود ہے۔ ایسی تنظیم یا رکن جو کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی و غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو، امن و امان کے خلاف کام کر رہا ہو یا فورم کی اصل روح اور اغراض و مقاصد یا ریاستی مفادات کے خلاف کام کر رہا ہو ،اُس کی رکنیت فوری طور پرصدر اور چیئر مین مجلسِ عاملہ کی منظوری کے بعد منسوخ کی جا سکتی ہے ۔

اغراض و مقاصد

رحیم یار خان ادبی فورم (رجسٹرڈ) کی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا دائرہ کار پاکستان کے ضلع رحیم یارخان تک محدود ہے تاہم دوسرے اضلاع اور شہروں میں بھی وہاں کی نمائندہ ادبی و ثقافتی تنظیموں، شخصیات اور اداروں کے ساتھ ملکرتقریبات، مشاعرے، سیمینارزمنعقد کروانے اور علم و ادب کے فروغ میں ملکی سطح پر اپنا کردار ادا کرنا فورم کے وسیع تر مقاصد میں شامل ہے۔

ویب گاہ


رحیم یار خان ادبی فورم کی ویب گاہ www.rykadabiforum.comآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ rykadabiforum.com (Error: unknown archive URL) کا اجرأ 15 جنوری 2015کوہوا۔ ڈی سی او رحیم یارخان جناب نبیل جاوید نے ویب گاہ کا افتتاح کیا۔ یہ ویب گاہ رحیم یار خان کی تاریخ کی پہلی ادبی ویب گاہ ہے۔ رحیم یارخان ادبی فورم کی ویب گاہ کا اجرأ فورم کے قیام کے بعد صدر جبار واصف کا دوسرا تاریخی ادبی کارنامہ ہے۔ یہ ویب گاہ رحیم یار خان کی علمی و ادبی فضا کا آئینہ ہے اورمستقبل قریب میں اس کا شمار صفِ اوّل کی ادبی ویب سائٹس میں ہوگا۔

انتظامی ڈھانچہ

رحیم یار خان ادبی فورم (رجسٹرڈ) کا انتظامی ڈھانچہ مندرجہ ذیل ہے:

جنرل کونسل:

♦ڈاکٹر عبد الماجد خان (چیئر مین ) ♦پروفیسر عارف ایّوب (وائس چیئر مین ) ♦جبار واصف(صدر) ♦خالد جاوید (سینئر نائب صدر) ♦پروفیسر عمران بشیر(نائب صدر) ♦زاہد نثار (جنرل سیکرٹری) ♦ناصر مصطفٰے رانا (جوائنٹ سیکرٹری) ♦فرحان عامر (سیکرٹری انفارمیشن) ♦شہباز علی (میڈیا کوآرڈینیٹر) ♦فیصل رفیق ہاشمی (سیکرٹری فنانس)

خواتین ونگ:

♦نوریں اختر( سیکرٹری خواتین ونگ)

مجلسِ عاملہ :

♦ غلام مصطفٰے قمر (چیئرمین مجلسِ عاملہ) ♦ میاں نوید الحسن نقشبندی (سینئروائس چیئر مین مجلسِ عاملہ) ♦ عامر ندیم ایڈووکیٹ (وائس چیئرمین مجلسِ عاملہ) ♦ پروفیسر خلیل ہاشمی (ممبر مجلسِ عاملہ) ♦ ممتاز بیگ (ممبر مجلسِ عاملہ) ♦پروفیسر قاری انور سعید (ممبر مجلسِ عاملہ) ♦محمد اشفاق چوہدری ایڈووکیٹ (ممبر مجلسِ عاملہ) ♦پروفیسر سبزل شاہین (ممبر مجلسِ عاملہ) ♦اصغر علی انصاری (ممبر مجلسِ عاملہ)

میوزک ونگ:

♦سلامت علی خان (انچارج شعبہ موسیقی) ♦محمد طارق (سیکرٹری شعبہ موسیقی)