رقعات عالمگیری
Appearance
رقعات عالمگیری مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کے خطوط کا مجموعہ ہے جو اس نے اپنے متعدد عہدہ داروں کو لکھے تھے۔ یہ اس دور کی نثر نگاری کا بهترین نمونہ ہے۔ عبارت کا اسلوب ابو الفضل کی تحریر سے ملتا جلتا ہے لیکن دور از کار استعاروں اور پیچیدہ جملوں سے میرا سلیس اور رواں ہے۔ اورنگزیب کے خطوط کے متعدد مجموعے ملتے ہیں۔ یہ سب تاریخی اعتبار سے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ اسی طرح اس کے بعض خطوط کی ادبی اہمیت بھی مسلم ہے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ جامع اردو انسائکلوپیڈیا (جلد اول) ادبیات، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 2000ء، ص 280