رودادی جھکاؤ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

رودادی جھکاؤ، رپورٹ نگاری کا جھکاؤ، رپورٹ گوئی کا جھکاؤ، اطلاعی جھکاؤ (انگریزی: Reporting bias) سے مراد "چُن چُن کر معلومات افشا کرنا یا اسے دبانا " جو ماخذ سے کیا جائے۔ مثلًا سابقہ طبی تاریخ، دھوئیں بازی یا جنسی تجارب۔[1] مصنوعی ذہانت کی تحقیق میں رودادی جھکاؤ لوگوں کے اس رجحان کو کہا جاتا ہے جو سر دست موجود معلومات کی روداد حقیقت سے کم بیان کرنے پر مرکوز ہے۔[2]


شواہد پر مبنی تحقیق میں اس اصطلاح کو ان مصنفین کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو غیر متوقع یا غیر مطلوبہ تجرباتی نتائج کو کم سے کم بیان کرتے ہیں، متصلًا نتائج کو نمونے یا پیمائش کی غلطی پر محمول کرتے ہیں۔ اس کے بر عکس یہ لوگ مطلوبہ یا متوقع نتائج پر زیادہ بھروسا کرتے ہیں حالانکہ یہ غلطی کے ان ہی مآخذ سے دستیاب ہوئے ہیں۔ اس سیاق و سباق میں رودادی جھکاؤ بالآخر حسبہ پر نتیجہ کر سکتا ہے جب متعدد تحقیق کار وہی نتیجوں کو کھوج نکالتے ہیں اور پھر خارج کر دیتے ہیں۔ پھر آگے کے تجربہ کنندے اپنے خود کے رودادی جھکاؤ کو سابقہ تجربہ کنندوں کے مطلع مختلف نتائج سے صحیح ٹھہراتے ہیں۔ اس طرح رودادی جھکاؤ کا ہر واقعہ مستقبل میں اسی طرح کے واقعات کو اور قرین قیاس بناتا ہے۔ [3][4]


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Porta, Miquel، مدیر (5 June 2008)۔ A Dictionary of Epidemiology۔ Oxford University Press۔ صفحہ: 275۔ ISBN 978-0-19-157844-1۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2013 
  2. Jonathan Gordon، Benjamin Van Durme (2013)۔ Reporting Bias and Knowledge Acquisition۔ Proceedings of the 2013 Workshop on Automated Knowledge Base Construction۔ صفحہ: 25–30۔ ISBN 9781450324113۔ doi:10.1145/2509558.2509563 
  3. "Green S, Higgins S, editors: Glossary. Cochrane Handbook for Systematic Reviews of Interventions 4.2.5."۔ 09 مارچ 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2019 
  4. N McGauran، B Wieseler، J Kreis، YB Schüler، H Kölsch، T Kaiser (2010)۔ "Reporting bias in medical research - a narrative review" (PDF)۔ Trials۔ 11: 37۔ PMC 2867979Freely accessible۔ PMID 20388211۔ doi:10.1186/1745-6215-11-37