روم کی سٹی کونسل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کیپٹولاین اسمبلی
Capitoline Assembly

Assemblea Capitolina
Coat of arms or logo
تاریخ
قیام29 November 1870
قیادت
صدر
سویتلانا چیلی۔، ڈیموکریٹک پارٹی (اطالیہ)
از 4 نومبر 2021
ساخت
نشستیں48
سیاسی گروہ

روم کے میئر (29)

Opposition (19)

انتخابات
پچھلے انتخابات
3-4 October 2021
اگلے انتخابات
2026
مقام ملاقات
کیپٹولاین پہاڑی
ویب سائٹ
www.comune.roma.it/web/it/assemblea-capitolina.page


روم کی سٹی کونسل یا کیپٹولاین اسمبلی (انگریزی: City Council of Rome or Capitoline Assembly) (اطالوی: Assemblea Capitolinaروم، اطالیہ کا اعلی درجے کا قانون ساز ادارہ ہے۔ یہ روم کے براہ راست منتخب میئر اور ایک منتخب 48 رکنی اسمبلی پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ ایک قانون ساز ادارے کی نمائندگی کرتا ہے جو میئر کی پالیسی کے رہنما اصولوں کو بھی کنٹرول کر سکتا ہے اور عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے اپنی وابستگی کو نافذ کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔

تاریخ[ترمیم]

31 مارچ 1966ء کو، انتظامی مقاصد اور غیر مرکوزیت کو بڑھانے کے لیے، روم کے کمونے کے علاقے کو 12 انتظامی علاقوں میں تقسیم کیا گیا، جسے چیرکوکریسیونی (circoscrizioni اردو متبادل: حلقہ) کہا جاتا ہے۔11 فروری 1972ء کو ان علاقوں کی تعداد بڑھا کر 20 کر دی گئی۔

6 مارچ 1992ء کو ریفرنڈم کے بعد جس نے روم سے اس وقت کے سرکومیشن کی علیحدگی اور فیومیچینو کے نئے آزاد کمونے کی پیدائش کی توثیق کی، روم کے انتظامی علاقوں کی تعداد کم ہو کر 19 ہو گئی۔

19 جنوری 2001ء کو جن حلقوں کا نام چیرکوکریسیونی رکھا گیا تھا بدل کر مونیچیپی (municipi) واحد: مونیچیپیو (Municipio) (اردو متبادل: بلدیہ) رکھ دیا گئا اور ہر مونیچیپی (میونسپلٹی) کے سربراہ کے لیے صدر کا براہ راست انتخاب کیا گیا تھا۔ [1]

11 مارچ 2013ء کو روم سٹی کونسل نے کچھ مونیچیپی (بلدیات) کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا، ان کی تعداد کو کم کر کے 15 کر دیا اور انھیں ایک نیا نمبر دیا۔ [2]

مونیچیپی[ترمیم]

مونیچیپیو آبادی
31 دسمبر 2015
رقبہ
کلومیٹر2
کثافت
فی کلومیٹر2
نقشہ
مونیچیپیو 1 – تاریخی مرکز 186,802 19.91 9,382 15 مونیچیپی روم
مونیچیپیو 2پاریولی/نومینتانو 167,736 19.60 8,567
مونیچیپیو 3 – مونتے ساکرو 204,514 97.82 2,091
مونیچیپیو 4 – تیبورتینا 177,084 49.15 3,603
مونیچیپیو 5 – پرینیستینو/چینتوچیلو 246,471 27.00 9,137
مونیچیپیو 6 – روما دیلے توری 256,261 113.40 2,261
مونیچیپیو 7 – آپیو-لاطینو/توسکالانو/چینے چیتا 307,607 46.80 6,580
مونیچیپیو 8 – آپیا آنتیکا 131,082 47.29 2,772
مونیچیپیو 9ای یو آر 180,511 183.17 985
مونیچیپیو 10اوستیا/آچیلیا 230,544 150.64 1,530
مونیچیپیو 11 – آروالیا/ہورتوئنسے 154,871 70.90 2,185
مونیچیپیو 12 – مونتے ویردے 140,996 73.12 1,928
مونیچیپیو 13 – اوریلیا 133,813 68.70 1,949
مونیچیپیو 14مونتے ماریو 190,513 131.30 1,451
مونیچیپیو 15 – کاسیا/فلامینیا 158,561 186.70 849

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Strutture territoriali" (بزبان الإيطالية)۔ Comune di Roma۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2013 
  2. "Roma, sì all'accorpamento dei municipi: il Consiglio li riduce da 19 a 15"۔ Il Messaggero۔ 11 March 2013۔ 16 مارچ 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2013