رچرڈ آرڈن-ڈیوس
Appearance
رچرڈ آرڈن-ڈیوس | |
---|---|
شخصی معلومات | |
پیدائش | 31 جنوری 1855ء شروپشائر |
وفات | 29 جون 1917ء (62 سال) ڈورسٹ |
شہریت | متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ |
عملی زندگی | |
ٹیم | |
مڈل سیکس کاؤنٹی کرکٹ کلب (1881–1881) | |
پیشہ | کرکٹ کھلاڑی |
کھیل | کرکٹ |
درستی - ترمیم |
رچرڈ آرڈن ڈیوس (31 جنوری 1855-29 جون 1917ء) مڈل سیکس کے ساتھ ایک انگریز اول درجہ کرکٹ کھلاڑی اور انگلیکن پادری تھے۔
آرڈن ڈیوس 1855ء میں مالنس لی شارپشائر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1877ء سے 1882ء تک سفولک کے لیے کرکٹ کھیلی، 1881ء میں مڈل سیکس کے لیے ان کا میچ ان کا واحد اول درجہ میچ تھا۔1881 ءکی مردم شماری میں انہیں ووڈ لینڈ ہاؤس اسکول، ووڈ لینڈ روڈ، ایڈمنٹن، مڈل سیکس کے رہائشی کے طور پر دکھایا گیا ہے اور انہیں اسکول اسسٹنٹ (میوزک) کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ [1]
آخر کار وہ چرچ میں گئے، اور اگست 1902ء تک سینٹ جانز، ورسیسٹر کے کیوریٹ رہے، جب انہیں کلییوڈن، سومرسیٹ کا ویکر مقرر کیا گیا۔