ریڈار
مشعاحد (radar)، ایک نظام جو برقناطیسی امواج استعمال کرتے ہوئے متحرک اور ساکن اجسام مثلاً ہوائیہ، بحرینہ اور گاڑیات وغیرہ کی حد، ارتفاع، سمت اور رفتار کی شناخت کرتا ہے۔
طریقۂ کار
[ترمیم]فضاء میں حرکت کرتی ہوئی کسی چیز کی رفتار اور سمت کا تعین کرنے کے لیے اِن موجوں یعنی برقی لہروں کو ایک خاص قسم کے مُحاس (Antenna) سے نشر (transmit) کیا جاتا ہے۔ یہ محاس یا اینٹینا نہ صرف ان لہروں کو دور دراز چیزوں پر مرکوز کر سکتا ہے بلکہ ان چیزوں سے ٹکرا کر واپس آنے والی لہروں کو وصول بھی کر سکتا ہے۔ واپس آنے والی لہریں بعید نُما جیسے پردے پر اُس شے کا ہیولہ مرتب کرتی ہیں۔ اس عمل سے یہ بھی معلوم پڑ جاتا ہے کہ ریر معائنہ شے کس سمت میں، کتنے فاصلے پر اور کس رفتار سے حرکت کر رہی ہے۔ دشمنوں کے جہازوں کا سراغ لگانے ان کی نقل و حمل کو بھانپنے کے لیے ریڈار استعمال کیے جاتے ہیں۔ عام طور پر مُحاس گردش کرنے والا یا افقی انداز میں جھولنے والا ہوتا ہے۔ اس کی یہ حرکت پورے اُفق کی نگرانی کر سکتی ہے۔