ریڈیو ڈراما

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ریڈیو ڈراما یا نشری ڈراما (انگریزی: Radio drama) سے مراد وہ ڈراما ہے جو ریڈیو اسٹیشن سے نشر کیے جانے کے لیے لکھا جائے۔ چوں کہ ریڈیو کا دائرہ خطاب ناظرین کی بجائے سامعین پر مشتمل ہوتا ہے، ریڈیو سننے والے لوگ اداکاروں کی حرکات و سکنات اور عمل کو دیکھنے سے محروم ہوتے ہیں اس لیے ریڈیو ڈراما لکھنے والے کے لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ پورے ڈرامے میں اس امر کو ملحوظ رکھے کہ اس کامیدان آنکھ نہیں کان ہے اور اس کا ڈراما اسٹیج پر نہیں بلکہ سامعین کے تخیل کے اسٹیج پر کھیلا جائے گا، جہاں تک پہنچنے کے لیے اسے صرف سامع کا راستہ دیا گیا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ابو الاعجاز حفیظ صدیقی، کشاف تنقیدی اصطلاحات، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1985ء، ص 197