ریڈی ایٹر
ایک آلہ جو انتشار حرارت کے کام آتا ہے۔ عام طور پر موٹر کے انجن میں لگا ہوتا ہے چپٹی نالیوں کے جال کی شکل میں ہوتا ہے۔ مدعا یہ ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دھات کی سطح ہوا کے سامنے رہے۔ جب آلہ کم کر رہا ہوتا ہے تو بوائلر سے گرم پانی یا بھاپ پیدا ہو کر ان نالیوں میں آتی ہے۔ چھات کے اردگرد کی ہوا گرم ہو کر ہلکی ہو جاتی ہے اور اوپر کو اٹھتی ہے نیچے سے دوسری ہوا آکر اس کی جگہ لیتی رہتی ہے۔ اس طرح سے ہوا جنبش میں رہ کر گرم ہو جاتی ہے اور سارے کمرے کو گرم کر دیتی ہے۔