مندرجات کا رخ کریں

زمیندار (اخبار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

زمیندار اردو زبان میں ایک ہندوستانی مسلم اخبار تھا۔ اس کے بانی ایڈیٹر شاعر،مصنف اور مسلم قوم پرست ظفر علی خان تھے۔ ظفر علی خان تحریک پاکستان کے سرکردہ کارکنوں میں سے ایک اور آل انڈیا مسلم لیگ کے حامی تھے۔[1]

زمیندار اخبار 1920ء کی دہائی سے 1940ء کی دہائی تک ہندوستانی مسلمان، مسلمان قوم پرستوں اور تحریک پاکستان کا ترجمان تھا۔ یہ ہندوستان کے مسلمانوں کا سب سے زیادہ مقبول اخبار تھا اور پاکستان کی صحافتی روایات اور اردو زبان کی صحافت میں اس نے کلیدی کردار ادا کیا۔[2][3] مولانا ظفر علی خان کو پاکستان میں بابائے صحافت کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔[2] اخبار کا صدر دفتر لاہور میں تھا اور 1947ء میں پاکستان کی آزادی کے بعد بھی شائع ہوتا رہا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Zafar Ali Khan (19 November 2012)۔ "Pakistani writers show renewed interest in Zafar Ali Khan's works"۔ Dawn News۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جون 2016 
  2. ^ ا ب "Maulana Zafar Ali Khan – the history maker"۔ Nation.com.pk۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جون 2016 
  3. Markus Daechsel (1 June 2002)۔ Politics of Self-Expression۔ Routledge, Google Books۔ صفحہ: 64–۔ ISBN 978-1-134-38371-9۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جون 2016