زیر سرخ فلکیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

زیر سرخ فلکیات فلکیات کی ایک ایسی شاخ ہے جس میں ان اشیاء کا مطالعہ کیا جاتا ہے جو زیر سرخ تابکاری اور شعاعوں کی مدد سے نظر آتی ہیں۔ نظر آنے والی شعائیں 400 (نیلی) سے 700 نینومیٹر (سرخ) تک طولِ موج رکھتی ہیں۔ ایسی شعائیں جن کا طول موج 700 نینومیٹر سے زیادہ مگر خرد موج (microwave) سے کم ہوتا ہے زیرِ سرخ شعائیں کہلاتی ہیں۔