زینت بی بی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
زینت بی بی
خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی پاکستان کی رکن
مدت منصب
2018 – 2023
معلومات شخصیت
رہائش پشاور صوبہ خیبر پختونخوا
مذہب اسلام
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

زینت بی بی ایک پاکستانی سیاست دان ہیں، جن کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔[1][2]زینت بی بی نے قانون کے مضمون میں سال 2005 میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی۔ زینت بی بی سن 2018 سے خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی رکن رہی ہیں۔ زینت بی بی نے 13 اگست 2018 کو خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔

سیاسی کیریئر[ترمیم]

زینت بی بی 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کے طور پر خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہو گئیں[3]۔

صوبائی اسمبلی قرارداد[ترمیم]

زینت بی بی نے یکم اپریل 2019 کو انجنیئرنگ یونیورسٹی گریجویٹ کے لیے انٹرن شپ کی قرارداد پیش کی۔

قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت[ترمیم]

زینت بی بی متحرک اور سرگرم عمل صوبائی اسمبلی رکن ہیں جو قائمہ کمیٹیوں ، توجہ دلاؤ نوٹس اور اسمبلی کی قراردادوں میں شریک رہیں۔

مندرجہ ذیل کمیٹیوں کی فعال رکن ہیں:

  • زکوۃ، عشر، سماجی بہبود اور خواتین ترقی پر کمیٹی نمبر 24
  • ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے محکمہ پر کمیٹی نمبر 26

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں زینت بی بی کے سرکاری سیاسی کوائف"۔ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی سرکاری ویب۔ 21 March 2021 [مردہ ربط]
  2. "خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں زینت بی بی کی پروفائل"۔ پاک ووٹر۔ 21 March 2021 
  3. Waseem Ahmad Shah (13 August 2018)۔ "PTI secures 16 of 22 seats reserved for women MPAs"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2018