سائنس ڈائجسٹ (اردو جریدہ)
مدیر اعلیٰ | رضی الدین خان |
---|---|
مدیر | احمد سعید قریشی |
مدیر مسؤل | احمد نسیم سندیلوی |
شعبہ | سائنسی ادب |
دورانیہ | ماہانہ |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
ماہنامہ سائنس ڈائجسٹ کراچی، پاکستان سے شائع ہونے والا اردو زبان میں سائنس کے موضوع پر ایک جریدہ تھا۔
اجرا[ترمیم]
ماہنامہ سائنس ڈائجسٹ کا اجرا فروری1981ء میں کراچی، پاکستان سے ہوا۔ اس جریدے کے مدیر اعلیٰ رضی الدین خان، مدیر احمد سعید قریشی اور مدیر مسؤل احمد نسیم سندیلوی تھے۔ اس جریدے نے اردو میں سائنس کے فروغ کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا۔ نومبر 2001ء میں یہ جریدہ بند ہو گیا۔[1]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ ص 508، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء