سانچہ:باب:کرکٹ/تعارف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کرکٹ ایک کھیل ہے جو 11، 11 کھلاڑیوں کی دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ ایک گیند اور بلے کے ذریعے کھیلا جانے والا کھیل ہے جس کا میدان بیضوی شکل کا ہوتا ہے جس کے درمیان میں 20.12 میٹر (22 گز) کا مستقر بنا ہوتا ہے جسے پچ کہا جاتا ہے۔ پچ کے دونوں جانب لکڑی سے بنی تین، تین لکڑیاں نصب کی جاتی ہیں جنہیں وکٹ کہا جاتا ہے۔ میدان میں موجود ٹیم کا ایک رکن (گیند باز) چمڑے سے بنی ایک گیند کو پچ کی ایک جانب سے ہاتھ گھما کر دوسری ٹیم کے بلے باز رکن کو پھینکتا ہے۔ عام طور پر گیند بلے باز تک پہنچنے سے قبل ایک مرتبہ اچھلتی ہے جو اپنی وکٹوں کا دفاع کرتا ہے۔