سانچہ:/ازروئےتاریخ/11

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اسلامی تہذیب کا عروج، توسیع، زوال اور انبعاث؛ اس دنیا کی تاریخ میں ایک عظیم ترین رزمیہ کو بیان کرتا ہے۔ گذشتہ چودہ سوسال کے عرصے میں مسلم فلسفی و شعراء، فنکار و سائنسدان، امرا و مزدور مل کر ایسی منفرد ثقافت تیار کرتے ہیں کہ جو بلاواسطہ یا بلواسطہ ہر براعظم پر موجود معاشرے کو متاثر کرچکی ہے --- اولاً، مسلم نظریۂ جہاد --- جس کا بہتر ترجمہ جد و جہد یا کوشش کیا جانا چاہیے بجائے کہ فقط "مقدس جنگ" کیا جائے --- نے اسلامی قوتوں کو متحرک کیا۔ لیکن حکمرانوں کی جانب سے، مذہب کو پھیلانے کی خاطر بڑے پیمانے پر جنگی جد و جہد کے طور پر جہاد کو کم ہی توجہ حاصل رہی۔ وہ چیز جس نے جلد ہی تعمیرِ مملکت کے لیے محوری قوت کی حیثیت حاصل کرلی وہ فتح ہونے والے علاقوں کی حکومتی اور شہری تنظیم میں کیا جانے والا منطقی، منصف اور بامروت (انسانی صفت) طرزِ عمل تھا، وہ طرزِ عمل اسلام کی الہامی کتاب میں واضح مقرر کی گئی ہدایات کا عکاس تھا۔

ماخذ:- Science in medieval Islam: Howard R. Turner