مندرجات کا رخ کریں

سرائیکی اجرک (سجرک)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فائل:Saraiki Ajrak.jpg

سرائیکی اجرک (سجرک) سرائیکی وسیب میں چادروں اور شالوں کے دلکش نمونے کو کہتے ہیں۔ اجرک ایسی چادر کو کہتے ہیں جس کے اوپر نمونے ٹھپے سے لگائے جاتے ہیں۔ یہ نمونے تیز رنگوں مثلا سرخ، نیلے اور کالے رنگوں میں ہوتے ہیں۔ لیکن سرائیکی اجرک کا رنگ گہرا نیلا ہوتا ہے،سرائیکی اجرک سرائیکی ثقافت کا سنگھار بن چکی ہے۔[1]

سرائیکی وسیب کی ثقافت میں گہرا نیلا رنگ خاص اہمیت رکھتا ہے ،اسی لیے نیلے رنگ میں سرائیکی اجرک بنائی گئی ہے۔،[2]سرائیکی قوم پرستوں نے مل کراس کو ڈیزائن کیا اور نام بھی دیا، لیکن یہاں کے باسی اس سے پہلے سندھی اجرک کو بھی استعمال کرتے تھے، اس کمی کو یوں پورا کیا گیا کہ نیلا رنگ اپنی اجرکوں پر بکھیر کر سرائیکی وسیب کے دل جیت لیے گئے،اور آج ہر سرائیکی اسے پہنتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے۔ [3]کچھ لوگ اس کو سجرک بھی کہتے ہیں لیکن اکثریت اس کو سرائیکی اجرک کے نام سے ہی جانتی ہے۔[4]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. http://multandiary.com/urdu/2015/01/04/سرائیکی-شناخت-کے[مردہ ربط] -دشمنوں-کا-قدم-قدم-پر-مق/
  2. http://www.urducolumnsonline.com/zahoor-ahmed-dharija-columns/165756/saraiki-festival-aur-ajrak
  3. "اسلام ٹائمز - ملتان، سرائیکی وسیب کا پہلا سرائیکی فیسٹیول 7مارچ کو ہوگا، ظہور دھریجہ"۔ 07 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2018 
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 02 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015