مندرجات کا رخ کریں

سردار علی ٹکر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سردار علی ٹکر
معلومات شخصیت
پیدائش 15 جولا‎ئی 1956ء (68 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مردان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فنکارانہ زندگی
مادر علمی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پشاور   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ انجینئر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

سردار علی ٹکر (پیدائش: 15 جولائی 1956ء) پشتو زبان کے گلوکار ہیں اور غنی خان کو ایک نئی جہت میں پیش کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ سردار علی ٹکر پیشے کے لحاظ سے مہندس ہیں مگر وجہ شہرت پشتو گائیکی ہے۔ آپ نے پشاور سے اپنی تعلیم مکمل کی اور آپ کو موسیقی میں گراں قدر خدمات کے صلے میں صدر پاکستان کی جانب سے ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
سردار علی ٹکر 1956ء میں ٹکر گاؤں جو تخت بائی ضلع مردان میں واقع ہے پیدا ہوئے۔ دسویں کا امتحان مقامی سرکاری اسکول سے پاس کیا اور مردان بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی۔ بارہویں کا امتحان امتیازی نمبروں سے گورنمنٹ کالج مردان سے پاس کیا اور پشاور میں انجنئیرنگ کے شعبہ میں داخل ہوئے۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد طویل عرصہ تک کینیڈا اور برطانیہ میں مقیم رہے۔

پشاور کی جامعہ میں تعلیم کے دوران آپ کو اپنے فن موسیقی کو سنوارنے کا موقع ملا اور آپ نے جامعہ میں مختلف شعبہ جات میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ کہا جاتا ہے کہ 1982ء میں ایک محفل موسیقی جو پشتو کے عظیم شاعر غنی خان کے اعزاز میں ایڈورڈز کالج پشاور میں منعقد ہونا تھی کے لیے یار محمد مغموم (پروفیسر) کو پشتو غزل گائیکی کے لیے گلوکار و موسیقار کی ضرورت پیش آئی تو سردار علی ٹکر نے اپنی خدمات پیش کیں۔ یہ پہلا موقع تھا کہ سردار علی ٹکر نے اپنے فن کا عوامی مظاہرہ کیا اور اس کے بعد آپ کی گائیکی کے چرچے ہر سو پھیل گئے۔ آپ کی تخلیق کا پہلا ریکارڈ جو غنی خان کی غزلوں پر مشتمل تھا نہایت مشہور ہوا۔

ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن پر آپ نے کئی پروگرام ریکارڈ کروائے اور پشتون حلقوں میں بے پناہ شہرت حاصل کی۔