سرلا گریوال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سرلا گریوال
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 4 اکتوبر 1927ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 29 جنوری 2002ء (75 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نوکریاں آئی اے ایس   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سرلا گریوال (4 اکتوبر 1927ء - 29 جنوری 2002ء) بھارت میں دوسری خاتون انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسر تھیں، جب انھوں نے 1952ء میں آئي اے ایس میں شمولیت اختیار کی۔ وہ مدھیہ پردیش کی گورنر تھیں (1989ء-1990ء)۔ وہ راجیو گاندھی کی پرنسپل سکریٹری تھیں۔ [1][2][3]

مذکورہ بالا عہدوں کے علاوہ، وہ شملہ کی پہلی ڈپٹی کمشنر، ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف میں وزیر اعظم کے سیکرٹری کے عہدے پر فائز تھیں۔

پیشہ وارانہ زندگی[ترمیم]

گریوال نے ہنس راج مہیلا مہا ودیالیہ سے بیچلر کیا۔ گریجویشن کرنے کے بعد وہ 1952ء میں آئی اے ایس میں شامل ہوئیں۔ پھر 1956ء میں، وہ ڈپٹی کمشنر تھیں اور ملک بھر میں اس عہدے پر تعینات ہونے والی بھارت کی پہلی خاتون تھیں۔ انھیں ترقی پزیر ممالک میں سماجی خدمات پر ایل ایس ای میں برٹش کونسل اسکالرشپ سے نوازا گیا، جس میں صحت، تعلیم اور معاشرے کی فلاح و بہبود کی اسکیموں پر خصوصی زور دیا گیا۔

1963ء میں، وہ پنجاب میں سیکرٹری ہیلتھ بنیں اور ان کے دور میں پنجاب کو قومی خاندانی بہبود کے لیے چار اعزاز ملے۔ 1985ء میں گریوال کو پی ایم کا سیکرٹری مقرر کیا گیا۔

بعد ازاں اپنی زندگی میں وہ ٹربیون ٹرسٹ کی صدر بن گئیں جس پر وہ اپنی موت تک رہیں۔ [4]

وفات[ترمیم]

گریوال کا انتقال 29 جنوری 2002ء کو پلمونری تپ دق اور گردے کی دائمی خرابی سے ہوا۔ [5]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Madhya Pradesh 50 years"۔ 03 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2022 
  2. Rediff Sarala grewel
  3. Bofors deal was signed in `haste' -- Serla Grewal دی انڈین ایکسپریس۔
  4. sanjeev sharma۔ "Former Governors of Madhya Pradesh"۔ rajbhavn۔ 11 نومبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 فروری 2013 
  5. "Raj Bhavan MP | The Hon'ble Governor"۔ governor.mp.gov.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2020