سرین
| سرین Buttocks | |
|---|---|
انسانی مادہ کے سرین (اوپری) اور انسانی نر (نیچے) | |
| تفصیلات | |
| شریان | Superior gluteal artery, inferior gluteal artery |
| عصب | Superior gluteal nerve, inferior gluteal nerve, superior cluneal nerves, medial cluneal nerves, inferior cluneal nerves |
| شناخت کنندگان | |
| لاطینی | clunis |
| میش | properties |
| TA98 | A01.1.00.033 A01.2.08.002 |
| TA2 | properties |
| FMA | 76446 |
| تشریحی اصطلاحات | |
سرین یا چوتڑ یا کولہا انسانوں اور ایک خاص قسم کے بندروں کے جسم کے پیچھے کمر کے بالکل نیچے واقع دو گول حصوں پر مشتمل عضو کا نام ہے۔ یہ عضو گلوٹیئس میکسی مس اور گلوٹیئس میڈیئس نامی دو پٹھوں پر چربی کی تہ چڑھنے سے تشکیل پاتا ہے۔ لفظ سرین مونث ہے اور اسم واحد ہے جبکہ لفظ چوتڑ مذکر ہے اور اسم جمع ہے۔ علم الاعضاء میں سرین کا لفظ مستعمل ہے۔ جسمانی طور پر، سرین بیٹھنے کے عمل میں پاؤں پر سے جسم کا وزن کم کرتی ہے۔ بہت سی ثقافتوں میں سرین جنسی کشش میں اہم کرادا کرتی ہے۔
اوسطاً خواتین کی سرین مردوں سے بلحاظ جسمانی تناسب بڑی اور چوڑی ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے عورتوں کی چوڑی سرین پرکشش اور جاذب نظر سمجھی جاتی ہے۔ اندام نہانی کے ذریعے تولید کے عمل کو آسان بنانے کے لیے دوران بلوغت عورتوں کے کولہوں کی ہڈیاں پھیل جاتی ہے اور ان کے درمیان فاصلہ بڑھ جاتا ہے۔ اسی لیے بہت سی ثقافتوں میں زیادہ چوڑی سرین کی حامل خواتین کو بچوں کی پیدائش کے لیے زیادہ موزوں سمجھا جاتا ہے۔
خواتین کی سرین کے پرکشش ہونے کی وجہ سے فحشنگاری کی ایک قسم مکمل طور پر سرین اور مقعد کو تخلیقی موضوع بناتی ہے۔
حوالے
[ترمیم]- "The Muscles and Fasciæ of the Thigh" (by Henry Gray) at "Anatomy of the Human Body", 1918.