فلنڈرز پیٹری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(سر ولیم پٹری سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
فلنڈرز پیٹری
Flinders Petrie.jpg
Flinders Petrie, 1903
پیدائش ولیم میتھیو فلنڈرز پیٹری3 جون 1853 (1853-06-03)چارلٹن، لندن، انگلستان
وفات 28 جولائی 1942 (عمر 89 سال)یروشلم، تعہدی فلسطین
قومیت باشندہ برطانیہ
میدان ماہرِ مصریات
وجہِ معروفیت برائے نقش منفتاح، کوزہ گری سلسلہ سازی[1]
اہم انعامات ایف۔آر۔ایس[2]
شریک حیات ہلڈا پیٹری

انگریز ماہر مصریات۔ 1875ء تا 1880ء آثار قدیمہ کی تحقیق کی اور اپنے نتائج دو ضخیم کتابوں میں قلمبند کیے ۔ 1881ء میں اہرام اور قدیم معبدوں کا مطالعہ کرنے کے لیے مصر گیا اور اپنے تاثرات ایک کتاب میں بیان کیے۔ پھر مصر کے مختلف حصوں میں اہم کھدائیاں کیں۔ 1885ء میں نیل کے ڈیلٹا میں ایک قدیم یونانی شہر دریافت کیا۔ آئندہ سال فرعون کے زمانے کے دو شہر دریافت کیے۔ 1891ء میں میدم کا قدیم مندر ڈھونڈ نکالا۔ 1892ء میں ’’مصری مرکز تحقیق‘‘ قائم کیا۔ جسے 1905ء میں توسیع دے کر آثار قدیمہ کی اکیڈیمی بنادیا۔ 1923ء میں اسے ’’عظیم ترین ماہر مصریات‘‘ قرار دے کر سر کا خطاب دیا گیا۔ 1927ء سے 1938ء تک فلسطین کے مختلف حصوں میں کھدائی کرائی۔ آثار قدیمہ پر متعدد کتابوں کا مصنف ہے۔

نگار خانہ[ترمیم]

  1. Hirst، K. Krist. "An Introduction to Seriation". About.com Archaeology. About.com. اخذ کردہ بتاریخ 3 اپریل 2011. 
  2. Smith، Sidney (1945). "William Matthew Flinders Petrie. 1853–1942". Obituary Notices of Fellows of the Royal Society 5 (14): 3. doi:10.1098/rsbm.1945.0001.