سعد بن وہب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حضرت سعد بن وہب ؓ
معلومات شخصیت

حضرت سعد بن وہب ؓ اہل کتاب صحابی رسول تھے۔

نام ونسب[ترمیم]

سعد نام، باپ کا نام وہب، قبیلہ بنونضیر سے نسبی تعلق تھا۔

اسلام[ترمیم]

بنونضیر جب اپنی بدعہدی کی وجہ سے مدینہ سے جلاوطن کیے گئے توان میں سے جودوآدمی اسلام کی دولت سے بہرہ ور ہوئے ان میں ایک حضرت سعد بن وہب رضی اللہ عنہ بھی تھے، بنو نضیر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بدعہدی اور دشمنی کی حد کردی تھی؛ چنانچہ جب وہ جلاوطن کیے گئے توان کا مال اور ان کی جائداد بھی ضبط کرلی گئی؛ مگرحضرت سعد رضی اللہ عنہ چونکہ اسلام لاچکے تھے اس لیے ان کی تمام چیزیں محفوظ رہیں۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (البدایہ:4/76)