سلسلہ چشتیہ نظامیہ سیالویہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

شجرہ چشتیہ نظامیہ سیالویہ(The Spiritual chain of command)فیض اور نسبت پہنچنے کا طریقہ شجرہ کہلاتا ہے وہ اکابر شخصیات جن کے واسطہ سے نسبت چشتیہ نظامیہ سیالویہ دوسروں تک پہنچے یہ نسبت یا واسطہ کی ترتیب شجرہ چشتیہ نظامیہ سیالویہ کہلاتی ہے۔ نسبت کی اسی ترتیب کو سلسلہ چشتیہ نظامیہ سیالویہ بھی کہتے ہیں۔ رشد و ہدایت کاہر سلسلہ اپنی ترتیب رکھتا ہے اور اس ترتیب کے بیان کرنے کوہی شجرہ کہتے ہیں٬ جو دور دور تک پھیلتا جاتا ہے٬ یہ خانقاہی نظام کی ایک اصطلاح ہے جسے طریقہ تصوف، سلسلہ خلافت اور شجرہ شریف کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ چشتیہ نظامیہ سیالویہ کا شجرہ ہے۔