سمندری بل
Appearance
سمندری بل یا اوشن بل آف لیڈنگ مال لادنے کا ایک بل ہوبا ہے، جو نشان دہی کرتا ہے کہ برآمد کنندہ نے ایک مخصوص غیر ملکی منڈی تک ترسیل کے لیے کسی بین الاقوامی مال بردار جہاز پر سامان لاد دیا ہے۔ ان لینڈ بل آف لیڈنگ کے برعکس سمندری بل مال حاصل کرنے کی دستاویز کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
اگر یہ اسٹریٹ (STRAIGHT) ہے تو غیر ملکی خریدار اپنی شناخت کرانے کے بعد مال بردار کمپنی سے مال حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر یہ بل نے گوشیعبل (NEGOTIABLE) ہو تو خریدار کو پہلے اشیا کے لیے ادائیگی کرنا ھو گی، ایک ضمانت نامہ بھرنا ھو گا یا فروخت کنندہ کی متفقہ کوئی اور شرائط پوری کرنا ھوں گی-