سنگ روزیٹا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سنگ روزیٹا
Rosetta Stone.JPG
سنگ روزیٹا
مواد گرینوڈائیورائٹ
حجم 1123 ملی میٹر × 757 ملی میٹر × 284 ملی میٹر
(45 انچ × 28.5 انچ × 11 انچ)
لکھائی مصری تصویری خط، مصری عوامی خط اور یونانی خط
تخلیق 196 ق م
دریافت 1799ء
موجودہ مقام برٹش میوزیم

سنگ روزیٹا یا سنگ رشید ایک کالے سنگ مرمر کا چوکا حجر جو دریائے نیل کی ایک شاخ کے کنارے روزیٹا (یا رشید) کے مقام پر 1799ء میں فرانسیسی فوج کے کاروندوں کو اتفاقاً ملا۔ یہ بطلیموس پنجم کی یاد میں 196 ق م میں نصب کیا گیا تھا۔ اس میں ایک ہی عبارت تین زبانوں یعنی مصری تصویری خط میں، مصری عوامی خط میں اور یونانی خط میں کندہ ہے۔ 1822ء میں ایک فرانسیسی اسکالر ژان فرانسوا شمپولیون نے ان تین زبانوں کا تقابلی جائزہ لے کر مصری تصویری خط کی کلید ڈھونڈ نکالی۔ بعد میں دیگر اسکالروں نے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اب اس مصری تصویری خط کو پڑھ کر مختلف مقبروں اور دیگر جگہوں سے قدیم مصر کے متعلق بہت سے معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ اب یہ پتھر برطانیہ کے عجائب گھر میں موجود ہے۔

نگار خانہ[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]