سور دمب
Appearance
برٹش میوزیم، لندن میں موجود سور دمب ٹیلے، نال، بلوچستان سے ملنے والا، 5500 سال پرانا (3800 ق م - 2300 ق م) پرانا پیالہ، جس پر بھورے رنگ کی نقش نگاری کی گئی ہے۔[1] | |
مقام | نال، ضلع خضدار، بلوچستان۔ |
---|---|
قسم | آثار قدیمہ کا مقام |
لمبائی | تقریبا 4.5 ہیکٹر |
اونچائی | ٹیلہ 13 میٹر بلند ہے |
تاریخ | |
ادوار | 3800 ق م - 2300 ق م |
ثقافتیں | آمری۔نال تہذیب |
اہم معلومات | |
کھدائی کی تاریخ | پہلی بار 1903ء میں دریافت کیا گیا، 2001ء سے جرمن آثار قدیمہ کے ادارے اور محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر، حکومت پاکستان نے منظم کھدائی کی۔ |
سور دمب (سرخ ٹیلہ)، (3800 ق م- 2300 ق م)، [2] بلوچستان کے ضلع خضدار کے قصبے نال کے قریب ایک آثار قدیمہ کا مقام ہے، جہاں کی تہذیب وادی سندھ کی تہذیب سے بھی پرانی ہے جو توغاو، کلی گل محمد اور کیچی بیگ برتن سازی کی نمائندگی کرتی ہے۔[3]
اسے نال، بلوچستان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ نام ما قبل تاریخ کی آمری۔نال تہذیب کے نام پر دیا گیا ہے جو آمری اور نال دونوں تہذیبوں کا مشترکہ مقام ہے۔
یہ جگہ تقریبا 4.5 ہیکٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور ٹیلہ جو ارضیاتی شکل کا ہے 13 میٹر بلند ہے۔ قدیم تہذیب کے آثار دو میٹر کی گہرائی سے شروع ہوجاتے ہیں اور کھدائی کے دوران چار الگ الگ ادوار کے آثار ملے ہیں جن کو مزید ذیلی ادوار میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
حوالا جات
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ British Museum Collection
- ↑ Görsdorf, Jochen, and Ute Franke-Vogt, (2007). "Implication of Radiocarbon Dates from Sohr Damb/Nal, Balochistan" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ academia.edu (Error: unknown archive URL), in Radiocarbon, Vol 49, Nr 2, 2007, pp. 703–712.
- ↑ Görsdorf, Jochen, and Ute Franke-Vogt, (2007). "Implication of Radiocarbon Dates from Sohr Damb/Nal, Balochistan" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ academia.edu (Error: unknown archive URL), in Radiocarbon, Vol 49, Nr 2, 2007, pp. 703–712.