سوست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سوست
A road-sign on way to Khunjerab.jpg

سوست وادی گوجال گلگت بلتستان کا ایک اہم گاؤں ہے۔
شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے بعد سوست نے گلگت بلتستان کے علاقے میں ایک اہم تجارتی مرکز کی حیثیت حاصل کی ہے۔ سوست میں پاکستان کسٹمز کی دفتروں کے علاوہ ایک ڈرائی پورٹ بھی ہے جہاں پر چین سے آنے اور چین کو جانے والے سامان تجارت کو محفوظ رکھا جاتا ہے، اوربین الاقوامی تجارت کے اصولوں کے مطابق انتظامی کاروائیاں بھی کی جاتی ہیں۔ سوست میں گلگت بلتستان اور پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور محنت کشوں کی ایک بڑی تعداد قیام پزیر بھی رہتی ہے، جس کی وجہ سے یہاں معاشی سرگرمیاں دوسرے علاقوں کی نسبت زیادہ ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]