سکھ چین (درخت)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یہ درخت عام طور پر گرم اور مرطوب علاقوں میں نشو و نما پاتا ہے۔ یہ جاپان، برصغیر، چین، ملائیشیا اور آسٹریلیا میں پایا جاتاہے

یہ  15-25 میٹر اونچا جاتا ہے اور اس کی چھتری کی چوڑائی اونچائی جتنی ہوتی ہے۔ اس لیے یہ درخت  سایہ کے درخت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ مختصر عرصے پتے جڑتا ہے۔

سمندر کی سطح سے لے کر   1200 میٹر کی بلندی  تک یہ پایا جاتا ہے۔

یہ صفر  ° C سے کم اور تقریباً 50  ° C  تک درجہ حرارت پرداشت کر سکتا ہے۔

اسے  500-2،500 ملی میٹر (20-100 انچ) کی سالانہ بارش کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ تقریباُ ہر طرح کی زمین میں اگتا ہے جیسے ریتیلی ، چٹانی ، چونا والی اور تھر والی ۔ یہاں تک کہ اگر اس کی جڑیں نمکین پانی میں بھی ہوں تو بھی یہ بڑھتا رہتا ہے۔

چونکہ یہ مسلسل چند ماہ میٹھے پانی کے اندر ہوتے ہوئے بھی بچ سکتا ہے اس لیے یہ برسات کے موسم میں باخوبی  زندہ رہ سکتا ہے۔

اس کے بیج کا  تیل دیوں کی روشنی اور صابن بنانے کے کام بھی آتا ہے۔ اور بہت سے دیگر اینٹی سیپٹیک علاج کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کی جڑیں  9 میٹر (30 فیٹ) تک پھیل سکتی ہیں۔

اس کی گھنی  جڑیں مٹی کے کٹاو کے عمل کو روکتی ہیں اور ریت کے ٹیلوں کو مستحکم کرنے میں یہ درخت مثالی ہے۔

حوال جات[ترمیم]