شاہدہ وحید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
شاہدہ وحید
مناصب
رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا[1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت سنہ
13 اگست 2018 
حلقہ انتخاب خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستیں 
پارلیمانی مدت 13ویں صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا 
معلومات شخصیت
جماعت عوامی نیشنل پارٹی  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شاہدہ وحید ایک پاکستانی سیاستدان ہیں جو خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں۔ ان کی سیاسی وابستگی عوامی نیشنل پارٹی سے ہے۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

شاہدہ وحید 11 جولائی 1957 کو پیدا ہوئیں۔ وہ شادی شدہ خاتون ہیں اور ان کی تعلیم میٹرک ہے جو صوبائی اسمبلی رکن کے معیار کے مطابق انتہائی کم ہے۔

سیاسی کیریئر[ترمیم]

شاہدہ وحید 2018 کے عام انتخابات کے نتیجے میں خواتین کے لئے مخصوص نشست پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار کے طور پر خیبر پختونخوا ہ کی صوبائی اسمبلی کے لئے منتخب ہوئیں۔ انھوں نے 13 اگست 2018 کو اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ [2] [3]

صوبائی اسمبلی قرارداد[ترمیم]

آسیہ صالحہ خٹک نے 11 دسمبر 2020 کو صوبائی ارکان اور ان کے گھر والوں کے لیے نیلا پاسپورٹ، صحت کی سہولیات، وی آئی پی لاؤنج اور تاحیات سرکاری گیسٹ ہاؤس استعمال کرنے کی قرارداد پیش کی۔[4]

قائمہ کمیٹیاں[ترمیم]

شاہدہ وحیدمتحرک اور سرگرم عمل صوبائی اسمبلی رکن ہیں جو تین عدد قائمہ کمیٹیوں کی رکن ہیں۔ وہ صوبائی اسمبلی میں دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کر چکی ہیں جن میں دارالامان کے لیے مناسب جگہ فراہم کرنا اور چھوٹی بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل شامل ہے۔ اسمبلی کی قراردادوں میں شریک رہیں۔

شاہد مندرجہ ذیل کمیٹیوں کی رکن رہیں [5]:

  • زکوۃ، عشر سماجی بہبود اور خواتین کی بہبود کے لیے کمیٹی نمبر 24
  • محکمہ بہبود آبادی کے لیے کمیٹی نمبر 21
  • قانون ترامیم کے لیے کمیٹی نمبر 02

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://www.pakp.gov.pk/2018/member/wr-20-2018/
  2. "Major parties in KP submit lists of women, minority candidates for reserved seats". thenews.com.pk. اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2018. 
  3. "PTI strength in KP Assembly rises to 82". thenews.com.pk. اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2018. 
  4. "صوبائی اسمبلی ممبران اور ان کے گھر والوں کو نیلا پاسپورٹ، صحت سہولیات، وی آئی پی لاؤنج اور سرکاری گیسٹ ہاؤس تاحیات مہیا کیے جائیں". خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی. اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2021. 
  5. "شاہدہ وحید  کے سرکاری کوائف". پختونخوا اسمبلی. 17 مارچ 2021.